17 مئی 2011 - 19:30

ہندوستان کے مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نقوی نے کہا ہےکہ امریکہ کی صیہونیت نواز پالیسیاں ہی آج دنیا میں بحران کا سبب ہیں ۔

ابنا: مولانا کلب جواد نقوی نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست  کی تسلط پسندانہ پالیسیاں نہ صرف علاقے میں بحران کاسبب ہیں بلکہ ان پالیسیوں سے ساری دنیا پریشان ہے اور دنیا میں تشدد اور دہشتگردی میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور صہیونی ریاست  کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گيارہ ستمبر کے واقعات میں کون ملوث ہے جن میں تین ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ معمہ حل نہیں ہوا ہے اور امریکی حکومت بھی اسے حل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق و افغانستان اور دیگر ملکوں میں لاکھوں مسلمانوں کو تہ تیغ کیا ہے اور آج بھی مختلف بہانوں سے بحرین اور لیبیا میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔مولانا کلب جواد نے کہا کہ امریکہ ایک طرف سے شام میں باغیوں کی مدد کر رہا ہے کیونکہ وہاں کی حکومت امریکہ مخالف ہے اور دوسری طرف سے بحرین میں عوام کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ترغیب دلاتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے کیونکہ بحرین کےحکام امریکہ کے پٹھو ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی دوہری پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے فلسطین کی مظلوم قوم کے قتل عام کے لئے صہیونیوں کی بھر پور حمایت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169